ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / کجریوال کی موجودگی میں دہلی کے 21ویں لیفٹیننٹ گورنر انیل بیجل کی حلف برداری

کجریوال کی موجودگی میں دہلی کے 21ویں لیفٹیننٹ گورنر انیل بیجل کی حلف برداری

Sat, 31 Dec 2016 21:49:45  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی،31دسمبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)دہلی کے21ویں لیفٹیننٹ گورنر کے طور پر انیل بیجل نے آج حلف اٹھا لیا۔ گورنرہاؤس میں صبح 11بجے ان کی حلف برادری ہوئی۔اس موقع پر دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کجریوال بھی موجود تھے۔1969بیچ کے آئی اے ایس افسر انل بیجل نے نجیب جنگ کی جگہ لی ہے،جنگ نے حال ہی میں نجی وجوہات سے استعفی دے دیا تھا،بیجل واجپئی حکومت میں داخلہ سکریٹری رہے ہیں۔2006میں شہری ترقی کی وزارت میں سیکرٹری کے عہدے سے ریٹائر ہوئے ہیں۔انیل بیجل ڈی ڈی اے کے نائب صدر بھی رہ چکے ہیں۔خاص بات یہ ہے کہ انل بیجل کو قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال کا قریبی سمجھا جاتا ہے،دونوں نے شمال مشرق میں ساتھ ساتھ کام کیا ہے۔انیل بیجل تھنک ٹینک وویکانند انٹرنیشنل فاؤنڈیشن کی ایگزیکٹو کے رکن بھی رہے۔
 


Share: